ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: تعلقہ میں چوری کی لگاتار وارداتیں ، ملزموں کو گرفتار کرنےکی مانگ

بھٹکل: تعلقہ میں چوری کی لگاتار وارداتیں ، ملزموں کو گرفتار کرنےکی مانگ

Mon, 25 Jul 2016 21:35:10    S.O. News Service

بھٹکل:25/ جولائی(ایس او نیوز) تعلقہ میں چوروں کی دھاندلیاں زیادہ ہورہی ہے، پولس کو چاہئے کہ وہ چوروں کوجلد گرفتا رکرتے ہوئے عوامی تشویش کو دورکریں۔ یہ  بات بی جے پی لیڈر سنیل نائک نے کہی۔

بھٹکل میں چوری کے واقعات کے متعلق پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے انہوں نے  کہاکہ شرالی کی قومی شاہراہ سے متصل ہادی منے مندر میں دو مرتبہ چوری ہوئی ہے ، ایک مرتبہ لاکھوں روپئے کی قیمت کے زیورات لے کر فرارہوئے تو ملزمین دوسری مرتبہ عطیہ ڈبہ لے کر رفو چکر ہوئے  ہیں۔ تعلقہ میں ایک کے بعد ایک لگاتار مندروں، گھروں، دوکانوں میں چوری کی وارداتیں ہونے سے عوام خوف زدہ ہیں۔ پولس فوری طورپر ملزموں کا پتہ لگا کر گرفتارکریں، انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کی گرفتاری میں تاخیر ہوئی تو عوامی سطح پر احتجاج کرنا مجبوری ہوگی۔


Share: